Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر میں ہفتہ کو جلسہ سیرت طیبہؐ

بیدر میں ہفتہ کو جلسہ سیرت طیبہؐ

بیدر ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کل ہند جمعیت القریش شاخ بیدر کی جانب سے مورخہ 14 فبروری کو ایک جلسہ عام بعنوان ’’ سیرت طیبہؐ و حالات حاضرہ ‘‘ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ اس جلسہ میں ملک کی باوقار و بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیتیں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کررہی ہیں ۔ جس میں مفکر اسلام ، مجدد تعلیمات ، عالمگیر ثانی ، خادم ا

بیدر ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کل ہند جمعیت القریش شاخ بیدر کی جانب سے مورخہ 14 فبروری کو ایک جلسہ عام بعنوان ’’ سیرت طیبہؐ و حالات حاضرہ ‘‘ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ اس جلسہ میں ملک کی باوقار و بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیتیں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کررہی ہیں ۔ جس میں مفکر اسلام ، مجدد تعلیمات ، عالمگیر ثانی ، خادم القرآن و المساجد مولانا غلام محمد وستانوی رئیس الجامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کواو رکن شوری دارالعلوم دیوبند ، مولانا پی ایم مزل رشادی والا جاہی امام و خطیب مسجد عمر فاروق گوری پالیہ سٹی مارکیٹ بنگلور ، جناب محمد سراج الدین قریشی صدر کل ہند جمعیت القریش دہلی کے علاوہ مولانا عتیق احمد قاسمی ناظم خیرالنساء للبنات ظہیرآباد ، مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت العلماء ہند بیدر ، جناب بی ایم یوسف قریشی صوبائی صدر آل انڈیا جمعیت القریش کرناٹک ، مسٹر بنڈپا قاسم پور سابق ریاستی وزیر جناب سید ذوالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی بیدر ، مسٹر بی نارائن سکریٹری کے پی سی سی اور دیگر معزز مہمانان خصوصی تشریف لارہے ہیں ۔ اس بامقصد جلسہ عام میں جمعیت القریش کے مسائل اور ان کے حل کیلئے غور خوص کیا جائے گا ۔ آج کے اس پُرآشوب دور میں قریش برادری کی تجارت کو ختم کرنے کیلئے منصوبے کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں قریش برادری میں شعور بیدار کرنا بھی اس جلسہ کے انعقاد کا مقصد ہے ۔ اس کے علاوہ قریش برادری میں دینی و دنیوی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے بامقصد فیصلے لینے کا وقت آگیا ہے ۔ جناب محمد نبی قریشی رکن بلدیہ و نائب صدر آل انڈیا جمعیت القریش صوبہ کرناٹک کے دفتر پر آج اس پروگرام کے پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں آئی۔ اس موقع پر مولانا غلام یزدانی اشاعتی ، جناب محمد سلیمان قریشی ، نائب صدر جمعیت القریش بیدر ، حافظ محمد عمر قریشی اشاعتی ، محمد اسمعیل قریشی ، شاہ سعود قادری اور محمد یوسف ناز موجود تھے ۔ جناب محمد نبی قریشی نے بیدر ضلع اور اس کے اطراف و اکناف کرناٹک و مہاراشٹرا تلنگانہ کے اضلاع کے قریش برادری کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ اس بامقصد جلسہ عام میں شرکت کرتے ہوئے اپنے اتحاد و اتفاق کا ثبوت پیش کریں ۔

TOPPOPULARRECENT