Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر میں یوم آسادی تقاریب کی تیاریاں

بیدر میں یوم آسادی تقاریب کی تیاریاں

بیدر /6 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 15 اگست کو 9 بجے صبح نہرو اسٹیڈیم بیدر میں یوم آمادی تقریب شاندار پیمانے پر منائی جائے گی ۔ ڈاکٹر پی سی جعفر ڈپٹی کمشنر بیدر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق اس دن صبح 9 بجے نہرو اسٹیڈیم بیدر میں ڈسٹرکٹ انچارج وزیر قومی پرچم لہرائیں گے اور پریڈ کی سلامی لیں گے ۔

بیدر /6 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 15 اگست کو 9 بجے صبح نہرو اسٹیڈیم بیدر میں یوم آمادی تقریب شاندار پیمانے پر منائی جائے گی ۔ ڈاکٹر پی سی جعفر ڈپٹی کمشنر بیدر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق اس دن صبح 9 بجے نہرو اسٹیڈیم بیدر میں ڈسٹرکٹ انچارج وزیر قومی پرچم لہرائیں گے اور پریڈ کی سلامی لیں گے ۔ اس کے بعد اسکولس اور کالجس کے بچوں کی جانب سے ثقافتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ صبح تمام سرکاری عہدیدار اپنے اپنے دفاتر میں صبح 8.30 بجے سے قبل لازمی طور پر پرچم کشائی کی رسم انجام دیں گے ۔ 9 بجے صبح نہرو اسٹیڈیم بیدر میں منعقد ہونے والے جشن آمادی پروگرام میں اپنے تمام ملازمین کے ساتھ شرکت کریں گے جو عہدیدار جشن آزادی پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے ۔ شہر بیدر میں قومی پرچم کو پلاسٹک میں تیار کرنے پور اور اس کیح فروختگی پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ اس تعلق سے سرکولر جاری کئے گئے ہیں ۔ مدارس اور کالجس میں بھی پلاسٹک پرچم کا ستعمال نہیں کرنے ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ تعلیمات کو ہدایت دے دی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں سرکاری دفاتر میں پلاسٹک پرچم کا استعمال کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی ۔ ہر ہندوستانی کو قومی پرچم کا احترام کرنا چاہئے ۔ پلاسٹک پرچم کا استعمال کرنے کے بعد بعض مقامات پر وہیں چھوڑ دیا جاتا ہے جو مناسب نہیں ہے ۔ اس کی روک تھام کرنے اور ماحول پر ہونے والے غلط اثرات کے پیش نظر پلاسٹک پرچم کی تیاری اور فروختگی پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ لیول عہدیدار اور مختلف تنظیموں کے قائدین نے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مشورے پیش کئے ۔

TOPPOPULARRECENT