Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں بہترین علاج کی سہولت

بیدر ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں بہترین علاج کی سہولت

وزیر میڈیکل تعلیم ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل کی ہدایت

وزیر میڈیکل تعلیم ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل کی ہدایت
بیدر /21 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بیدر ڈسٹرکٹ اسپتال میں موجود سسٹم کو بہتر بناکر مریضوں کو بہتر سے علاج فراہم کرنے ریاستی وزیر میڈیکل تعلیم ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے ڈسٹرکٹ اسپتال کے ڈاکٹرس اور ملازمین کو ہدایت دی ۔ وزیر میڈیکل تعلیم نے ڈسٹرکٹ اسپتال بیدر کا دورہ کرکے یہاں کے انتظامات کو معائنہ کیا اور ڈاکٹرس اور ملازمین کو ضروری ہدایت دی ۔ وزیر موصوف نے و پی ڈی ڈبلیوری وارڈ ، اے آر ٹی سنٹر ، او پی جی وارڈ ، ایم آئی سی یو ، آپریشن تھیٹر آنکھوں کے آپریشن کا مرکز ایس این سی یو ، ہارٹ شعبہ ، آئی سی سی یو ، ادویات کا شعبہ ، ڈائیگنوسٹک لیباریٹیز کے بشمول مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔ ساتھ ہی ساتھ اسپتال کے ملازمین کی جانب سے مریضوں کو دئے جانے والے ادویات کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ اسپتال پرانا ہے نئی تعمیر کی جارہی ہے ۔ عمارت میں 450 بستروں کے اسپتال کا آغاز ہونے تک موجود عمارت میں ہی سسٹم کو درست کرکے کام کیا جائے ۔ ڈسٹرکٹ اسپتال کے پکوان روم کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں میں تقسیم کئے جانے والے دودھ اور چاول کا بھی معائنہ کیا ۔ ساتھ ہی ساتھ صفائی پر توجہ دینے اسپتال میں واقعہ برقی بلب اور بٹن جو خراب ہیں ان کو درست کرنے کی ہدایت دی ۔ ہر دن 1100 سے زائد مریض بیدر اسپتال میں علاج کیلئے آتے ہیں لیکن اسپتال میں گنجائش کم ہے ۔ اپریل 2016 تک اسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل کرنے گتہ دار کو ہدایت دی ۔ علاوہ ازیں وزیر موصوف نے ڈسٹرکٹ اسپتال اور میڈیکل کالج کے خلاف شکایتوں کا جائزہ لیا ۔ بیدر اسپتال میں سانپ کے ڈسنے کے بعد دی جانے والی دوا کے بشمول تمام ادویات کا اسٹاک موجود ہے ۔ ریاستی سطح پر سانپ ڈسنے کے تعلق سے 15 ہزار کی ادویات خریدی جارہی ہیں ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ایشور کھنڈرے ، رکن کونسل رگھوناتھ ملکاپورے ، ڈپٹی کمشنر سرپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شیو کمار شیٹکار ، اسپتال کے دوسرے ڈاکٹرس اور ملازمین موجود تھے ۔ وزیر میڈیکل تعلیم ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے تفصیلی طور پر بیدر ڈسٹرکٹ اسپتال کے انتظامات کا معائنہ کیا ۔ بیدر ڈسٹرکٹ اسپتال نے روبرو بیدر اودگیر روڈ جو بند کردی گئی تھی اسی کے او پر بلڈنگ تعمیر کی جارہی ہے تعمیر کی کاموں کا بھی انہوں نے عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی معائنہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT