بیدر کیلئے انٹرسٹی ٹرین کو نامپلی سے شروع کرنے کا مطالبہ

بیدر۔10؍جون۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔مسٹر اشیش اگروال ڈیویژنل کمشنر محکمہ ریلوے سکندرآباد کے آج دورہ بیدر کے موقع پر بیدر کے نوجوان قائد جناب محمد رحیم خان سابق رکن اسمبلی بیدر نے ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ بیدر سے نامپلی جانے والی انٹرسٹی ٹرین جو بیدر ‘ظہیر آباد‘کوہیر دکن‘اور دیگر مقامات کے مسافرین کے علاوہ تاجر پیشہ افراد کی سہولت

بیدر۔10؍جون۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔مسٹر اشیش اگروال ڈیویژنل کمشنر محکمہ ریلوے سکندرآباد کے آج دورہ بیدر کے موقع پر بیدر کے نوجوان قائد جناب محمد رحیم خان سابق رکن اسمبلی بیدر نے ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ بیدر سے نامپلی جانے والی انٹرسٹی ٹرین جو بیدر ‘ظہیر آباد‘کوہیر دکن‘اور دیگر مقامات کے مسافرین کے علاوہ تاجر پیشہ افراد کی سہولت کیلئے شروع کی گئی تھی ۔یہ ٹرین بیدر سے نامپلی تو جارہی ہے مگر وہاں سے شام 6بجے نامپلی کے بجائے سکندرآباد سے نکل رہی ہے ۔نامپلی حیدر آبادکے قلب میں واقع ہے جہاں سے تاجرین کو اپنی خرید و فروخت اور دیگر معاملوں میں ایک مقام سے دوسرے مقام آمد و رفت میں کافی سہولتیں موجود ہیں ۔انھو ںنے ڈیویژنل کمشنر محکمہ ریلوے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سکندر آباد سے شام میں نکلنے والی انٹر سٹی ٹرین کو حسبِ سابق نامپلی ریلوے اسٹیشن سے ہی دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔اور ضمن میں ایک تحریری یادداشت حوالے کی ۔

TOPPOPULARRECENT