Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر کے حجاج کرام کی واپسی کا شیڈول

بیدر کے حجاج کرام کی واپسی کا شیڈول

بیدر۔18؍اکتوبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔جناب سید منصور احمد قادری انجینئر معتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بیدر حجاج کرام اپنا سفرِ حج مکمل کرکے 19؍اکتوبر بروز پیر اپنے وطنِ عزیز کو واپس لوٹ رہے ہیں ۔ضلع بیدر کے حجاج کرام کا پہلا قافلہ ایر انڈیا کی  فلائیٹAI5528کے ذریعے صبح10:35کو شمس آباد ایر پورٹ پر آئے گا۔ جس میں ضلع بیدر کے جملہ138 حجاج کرام آئیں گے۔ماباقی 69حجاج کرام اُسی دن رات 2:30بجے جو کہ20؍اکتوبر کی صبح ایر انڈیا کی فلائیٹ نمبرAI5530کے ذریعے شمس آباد ایر پورٹ آئیںگے ۔اس طرح ضلع بیدر کے جملہ حجاج کرام ان دو ہی فلائٹس سے آئیں گے۔انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر کی پوری ٹیم نائب صدر انجمن الحاج سید صغیر احمد کی قیادت میں شمس آباد ایر پورٹ پر موجود رہے گی ۔اور سرِ زمین ہند پر حاجیوں کی آمد پر اُن کا استقبال کرے گی۔اور ایر پورٹ پر اُن کا لگیج اور بیاگیج ڈھونڈ کر اُنھیں باہر لانے مدد کرے گی۔حجاج کرام کی واپسی پر انجمن خادم الحجاج کی جانب سے روایتی طورپر منعقد کئے جانے والے تہنیتی جلسہ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT