Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیدر کے دینی اداروں کا اہل خیر سے اظہار تشکر

بیدر کے دینی اداروں کا اہل خیر سے اظہار تشکر

بیدر۔29؍ستمبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کے بموجب عید قرباں کے پُر مسرت موقعہ پر جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کی جانب سے شہر کی سلم بستیوں میں میلور، دھمساپور ، معراج کالونی ، ابولفیض، چدری ، بدرالدین کالونی، زمستان پور(دھمسا پور) ،الجبار کالونی ، وغیرہ میں چار کیلو کے پاکٹ بنا کر تقریباً 650مستحق خاندانوں میں صدر مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی کی زیر نگرانی ،حافظ عمر اشاعتی ، حافظ محمد معز اشاعتی ، شیخ عرفان ، عبدالرحمن و دیگر نوجوانوں نے مستحقین تک پہنچ کر قربانی کا گوشت تقسیم کیا گوشت لینے والوں کے دل سے دعائیں نکلیں اور ان کے تاثرات تھے کے عرصئہ دراز سے ہم یہاں بستے ہیں لیکن آج تک کسی نے ہمارا خیال نہیں کیا یہ پہلا موقعہ ہے کہ ہم عید کے موقعہ پر قربانی کے گوشت سے استفادہ کر رہے ہیں ۔ واضح ہو کہ عید قرباں کے موقع پر مقامی جمعیت کی جانب سے اجتماعی قربانی کا نظم کیا گیا تھا اور صرف ایسے حصوں کی بکنگ عمل میں لائی گئی تھی جو غرباء و مستحقین میں گوشت وقف کرنے کے خواہاں ہوں الحمد للہ جمعیت کی اپیل پر بہت سارے احباب نے قربانی کے حصے بک کروائے اور یہی گوشت مستحقین میں تقسیم کیا گیا ۔ جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کے ذمہ داروں نے اس کار خیر میں حصہ لینے والے احباب سے تہہ دل سے اظہار تشکر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT