Tuesday , December 11 2018

بیدر کے عوام دھرم سنگھ سے مایوس

بیدر۔ 15 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی کانگریس حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ یہ الزام سابق چیف منسٹر کرناٹک مسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی نے عائد کیا ہے۔ وہ شہر بیدر کے گنیش میدان میں منعقدہ جنتا دل (ایس) ورکرس کے ایک بڑے جلسہ کو مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گنا کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں حکومت ناکام ث

بیدر۔ 15 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی کانگریس حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ یہ الزام سابق چیف منسٹر کرناٹک مسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی نے عائد کیا ہے۔ وہ شہر بیدر کے گنیش میدان میں منعقدہ جنتا دل (ایس) ورکرس کے ایک بڑے جلسہ کو مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گنا کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے۔ شمالی کرناٹک علاقے میں غیرموسمی بارش سے فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔ کسان پریشان ہیں اور آج تک کسانوں میں کسی بھی طرح کی امداد فراہم نہیں کی گئی۔ اس حکومت کو غریبوں، دلتوں اور کسانوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ کمارا سوامی نے بتایا کہ بیدر ضلع کے عوام موجودہ رکن پارلیمان مسٹر دھرم سنگھ سے مایوس ہوچکے ہیں اور بیدر کے عوام نئے چہرے کو دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ کمارا سوامی نے بتایا کہ اس مرتبہ بیدر لوک سبھا حلقہ سے جنتا دل (ایس) امیدوار مسٹر بنڈپا قاسم پور کو منتخب کرنے کا عوام نے فیصلہ کیا ہے۔ انتخابات کے وقت ہی ذات پات کے نام پر ووٹ مانگ کر سماج کو توڑنے والی پارٹیاں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کو شکست دیں۔ گنیش میدان کے علاوہ اُردو ہال صدیق شاہ تعلیم بیدر میں بھی کل رات جنتا دل (ایس) کا بڑا انتخابی جلسہ منعقد ہوا۔ دونوں جلسوں میں ہزاروں کی تعداد میں عوام خاص طور پر کمزور طبقات اور مسلم افراد شریک تھے۔ اس موقع پر سابق وزیر اور ریاستی اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد خاں نے بھی مخاطب کیا۔ جنتا دل (ایس) کے امیدوار مسٹر بنڈپا قاسم پور رکن اسمبلی ملکارجن کھوبا سابق رکن اسمبلی مسٹر سبھاش گتہ دار صدر ضلع جنتا دل (ایس)، جناب محمد نعیم الدین پٹیل، سابق رکن اسمبلی بیدر جناب سید ذوالفقار ہاشمی، ڈاکٹر امرا یروڑکر، جناب سید غالب ہاشمی، جناب محمد نبی قریشی، کونسلر بلدیہ ، راج شیکھر ، چاوڑے، سومناتھ گندگول ، شیو کمار بھاوی کٹی ، لکشمن راج، اشوک کمار کرنجی، وجئے کمار آنندے ، بسواراج پاٹل ہارور کیری اور دوسرے لیڈر ڈائس پر موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف پارٹیوں کے لیڈرس اور کارکنوں نے جنتا دل (ایس) میں شمولیت اختیار کرلی۔ سابق و زیر اور جنتا دل (ایس) امیدوار بنڈپا قاسم پور نے قدیم شہر کے تمام علاقوں میں پدیاترا کرکے عوام سے ملاقات کی اور ان سے ووٹ دینے کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT