Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / بیدر کے قریب خوفناک سڑک حادثہ ‘ چھ افراد ہلاک

بیدر کے قریب خوفناک سڑک حادثہ ‘ چھ افراد ہلاک

بیدر 24 جنوری ( پی ٹی آئی )بیدر کے قریب ایک کار اور ایک ویان کے مابین ہوئے خوفناک ٹکراؤ میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ کہا گیا ہے کہ متوفی افراد کار میں سفر کر رہے تھے اور وہ بیدر کے قریب ہمنا باد میں شادی میں شرکت کے بعد واپس ہو رہے تھے ۔ بیدر کے ایس پی نکم پرکاش امرت نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ کار میں سفر کر رہے ایک شخص کے سر پر گہرے زخم آئے ہیں اور اسے گلبرگہ کے ایک دواخانہ کو منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT