Wednesday , December 19 2018

بیدی اور کجریوال نے انا ہزارے کا سہارا لیا: ماکن

نئی دہلی 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف منسٹر عہدہ کیلئے خود کو تیسرے چیلنجس کے طور پر پیش کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اجئے ماکن نے آج اروند کجریوال اور کرن بیدی پر تنقید کی اور ان دونوں نے اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے انا ہزارے کا سہارا لیا تھا۔ دہلی کے صدر بازار حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اُنھوں نے کہاکہ انا ہزار

نئی دہلی 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف منسٹر عہدہ کیلئے خود کو تیسرے چیلنجس کے طور پر پیش کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اجئے ماکن نے آج اروند کجریوال اور کرن بیدی پر تنقید کی اور ان دونوں نے اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے انا ہزارے کا سہارا لیا تھا۔ دہلی کے صدر بازار حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اُنھوں نے کہاکہ انا ہزارے کو استعمال کرتے ہوئے ان دونوں نے سماجی جہدکار کو بے وقوف بنایا تھا۔ ماکن نے جو کانگریس کی انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں، یہ بھی کہاکہ عام آدمی پارٹی ار بی جے پی ایک ہی سکہ کے دو رُخ ہیں۔ یہ دونوں اپنے خیالات سے مخالف کانگریس ازم موقف رکھتے ہیں۔ اروند کجریوال اور کرن بیدی دونوں کو عام آدمی پارٹی اور بی جے پی نے علی الترتیب چیف منسٹر کے امیدوار کی حیثیت سے پیش کیا گیا ہے۔ مستقبل میں کسی بھی وقت اتحاد کرسکتے ہیں۔ دونوں نے انا ہزارے کے پیچھے کھڑے ہوکر پرچم لہرائے تھے تاکہ ہزارے کے کاندھوں پر بیٹھ کر سیاست میں داخل ہوسکیں۔

TOPPOPULARRECENT