Friday , January 19 2018
Home / سیاسیات / بیدی بی جے پی ناکامی جائزہ اجلاس میں عدم مدعو

بیدی بی جے پی ناکامی جائزہ اجلاس میں عدم مدعو

نئی دہلی /13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی بی جے پی نے اپنے چیف منسٹری کی امیدوار کرن بیدی کو پارٹی قائدین کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا، جو پارٹی کی عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں شرمناک شکست کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لئے طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس دو گھنٹے جاری رہا۔ بی جے پی قائدین نے پارٹی کی انتخابی کار کردگی کا جائزہ لیا۔ اکثریت کا کہنا تھا کہ ان

نئی دہلی /13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی بی جے پی نے اپنے چیف منسٹری کی امیدوار کرن بیدی کو پارٹی قائدین کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا، جو پارٹی کی عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں شرمناک شکست کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لئے طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس دو گھنٹے جاری رہا۔ بی جے پی قائدین نے پارٹی کی انتخابی کار کردگی کا جائزہ لیا۔ اکثریت کا کہنا تھا کہ انتخابات سے صرف تین ہفتہ قبل سبکدوش آئی پی ایس عہدہ دار کو انتخابی میدان میں لانا غلط اقدام تھا۔ بی جے پی قائد نے کہا کہ اس اجلاس میں صرف پارٹی کے ریاستی عہدہ داروں کو مدعو کیا گیا تھا، اسی لئے کرن بیدی کو دعوت نہیں دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT