Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / بیروزگاروں سے بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل

بیروزگاروں سے بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل

اجمیر۔12دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) اجمیرمیں راجستھان پبلک سروس کمیشن کے باہراپنے مطالبات کی حمایت میں راجستھان ان ایمپلائیڈ انٹگریٹڈ فیڈریشن کا دھرنا آج بھی جاری رہا اور بے روزگار نوجوانوں نے سیاہ پٹی باندھ کراحتجاجی مظاہرہ کیا ۔فیڈریشن کے رنگ جی مینا نے الزام لگایاکہ بی جے پی کی موجودہ حکومت بے روزگاروں کی آوازدبانے کی کوشش کرہی ہے جسے فیڈریشن کسی طرح برداشت نہیں کریگا اور جب تک انکے مطالبات پورے نہیں ہوتے دھرنا جاری رہیگا۔انھوں نے ریاست کے سبھی بے روزگار نوجوانوں سے درخواست کی کہ جب تک انکے مطالبات اور زیر التوابھرتیوں کے نتائج کا اعلان نہیں کردیا جاتا وہ بی جے پی کوووٹ نہ دیں ۔ساتھ ہی مظاہرے کے مقام پر بی جے پی حکومت کے خلاف پرچے بھی تقسیم کئے گئے ۔ ادھرآج دھرنے کے دوسرے دن فیڈریشن کے ریاستی صدراوپین یادوکی طبیعت خراب ہونے کے بعد سول لائن تھانہ پولیس نے انھیں اٹھاکر جواہر لعل نہرو اسپتال پہنچایا۔

TOPPOPULARRECENT