Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / بیروزگاری کو ختم کرنے اقدامات نئے وزیر انڈسٹریزکرشنا راؤ

بیروزگاری کو ختم کرنے اقدامات نئے وزیر انڈسٹریزکرشنا راؤ

حیدرآباد۔18 ڈسمبر (آئی این این) تلنگانہ میں بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے حکومت موثر اقدامات کرے گی۔ وزیر انڈسٹری ، ہینڈلومس اینڈ ٹیکسٹائلس اور شکر سازی مسٹر جے کرشنا راؤ نے آج سیکریٹریٹ میں جائزہ حاصل کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں تیز رفتار صنعتی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف صنعتوں کے قیام سے رو زگار کے مواقع فراہم ہوں گے ، اس کے ساتھ ساتھ تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کی صنعتوں کے قیام کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی صنعتی پالیسی پر موثر عمل آوری کیلئے کمیٹی قائم کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT