Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / بیروزگار اقلیتی نوجوانوں کو ڈرائیونگ کی مفت تربیت

بیروزگار اقلیتی نوجوانوں کو ڈرائیونگ کی مفت تربیت

حیدرآباد ۔ 13 ڈسمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹیز فینانس کارپوریشن کے زیراہتمام بیروزگار اقلیتی نوجوان (مرد و خواتین) جن کی عمر 18 تا 35 سال کے درمیان ہو اور ان کے والدین یا سرپرستوں کی سالانہ آمدنی چھ لاکھ سے کم ہو اور آٹھویں جماعت کامیاب ہوں کو ایک ماہ پر مشتمل مفت ڈرائیونگ کی تربیت ماروتی سوزوکی لمیٹیڈ کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔ خواہشمند امیدوار اپنے کوائف حیات (بائیو ڈاٹا) جس میں عمر، رہائش اور تعلیمی قابلیت پر مشتمل ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ درخواستیں 15 ڈسمبر یا اس سے قبل ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹیز فینانس کارپوریشن اے پی ایچ بی بلڈنگ فرسٹ فلور روبرو واقع کیر ہاسپٹل ایم جے مارکٹس نامپلی حیدرآباد کے نام داخل کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT