Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیروزگار نوجوانوں سے رقومات اینٹھنے کا کمشنر بلدیہ پر الزام

بیروزگار نوجوانوں سے رقومات اینٹھنے کا کمشنر بلدیہ پر الزام

بودھن /29 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ روز نائب صدرنشین بلدیہ جناب حبیب خان قدیر نے اپنے چیمبر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صدرنشین بلدیہ اور کمشنر بلدیہ پر مبینہ طور پر بے روزگار نوجوانوں سے بھاری رقومات حاصل کرتے ہوئے ا نہیں فرضی نوکریاں فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ۔ اس پریس کانفرنس میں خواجہ شرف الدین میر نظیر علی ، لائیق علی ، ظہیرالدین بابر ، عطاء اللہ و دیگر قائدین موجود تھے ۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر مذکورہ قائدین نے دفتر بلدیہ میں آٹھ ماہ سے عارضی طور پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کی رُکی ہوئی تنخواہیں جاری کرنے کا کمشنر بلدیہ سے مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT