Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / بیروزگار نوجوانوں کو ملازمت کا جھانسہ ، خاتون ایڈوکیٹ گرفتار

بیروزگار نوجوانوں کو ملازمت کا جھانسہ ، خاتون ایڈوکیٹ گرفتار

حیدرآباد ۔ /7 جولائی (سیاست نیوز) بیروزگار نوجوانوں کو ملازمت کا جھانسہ دینے والی خاتون ایڈوکیٹ اور اس کے شوہر کو ساؤتھ زون ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ زینب فاطمہ ساکن امان نگر جو پیشہ سے وکیل ہے اپنے شوہر 30 سالہ سید عمران حسین جعفری کی مدد سے سید بشیر الرحمن ساکن دبیر پورہ اور اس کے دوست شبیر علی کو حیدرآباد ہا

حیدرآباد ۔ /7 جولائی (سیاست نیوز) بیروزگار نوجوانوں کو ملازمت کا جھانسہ دینے والی خاتون ایڈوکیٹ اور اس کے شوہر کو ساؤتھ زون ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ زینب فاطمہ ساکن امان نگر جو پیشہ سے وکیل ہے اپنے شوہر 30 سالہ سید عمران حسین جعفری کی مدد سے سید بشیر الرحمن ساکن دبیر پورہ اور اس کے دوست شبیر علی کو حیدرآباد ہائیکورٹ میں اٹنڈر کی ملازمت فراہم کرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے جاریہ سال مارچ میں 1 لاکھ 25 ہزار روپئے حاصل کئے تھے اور بعد ازاں تلنگانہ ہائیکورٹ کے جسٹس کے این جوالا کی دستخط شدہ تقرر نامہ حوالے کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ زینب فاطمہ اور اس کے شوہر نے نوجوانوں کو دھوکہ دینے کی غرض سے جعلی دستاویزات تیار کئے اور نقد رقم بھی ہڑپ لی ۔ گرفتار خاتون وکیل کو ٹاسک فورس نے میرچوک پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT