Friday , July 20 2018
Home / تجارت / بیروزگار گریجویٹس کے لیے انٹرپرنیور شپ ڈیولپمنٹ پروگرام

بیروزگار گریجویٹس کے لیے انٹرپرنیور شپ ڈیولپمنٹ پروگرام

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : عثمانیہ یونیورسٹی ڈگری ، پی جی ڈپلوما ، انجینئرنگ ، ٹکنالوجی ، میڈیسن ، فارمیسی ، مینجمنٹ وغیرہ میں کامیاب بیروزگار گریجویٹ کے لیے چار ہفتوں پر مشتمل انٹر پرنیور شپ ڈیولپمنٹ پروگرام کا اس کے احاطہ میں 26 مئی سے آغاز کررہی ہے ۔ اس دوران دستیاب ٹکنالوجی پراجکٹ شناخت پراجکٹ رپورٹ کی تیاری ، فینانس کے ذرائع ، لائسنس اور کلیرنیس ، مارکیٹنگ ، مینجمنٹ ، ایمرجنگ اینڈ انوویشن ٹکنالوجیز پر معلومات فراہم کی جائیں گی ۔ دلچسپی رکھنے والے ڈائرکٹر انٹرپرنیور شپ ڈیولپمنٹ سیل عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد 500007 ۔ فون 27072427 ۔ 9951890190 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT