Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / بیروز گار نوجوان کی خودکشی

بیروز گار نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد۔/19ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بیگم پیٹ کے علاقہ میں مرضی کی ملازمت نہ ملنے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ26سالہ سندیپ جو پرکاش نگر علاقہ کے ساکن ناگیشور راؤ کا بیٹا تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے۔ یہ شخص اپنی پسند اور مرضی کی ملازمت کی تلاش میں تھا اور مسلسل ناکامی کے سبب وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بیگم پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT