Friday , January 19 2018
Home / پاکستان / بیرونی اثاثوں کا مقدمہ نواز شریف ، زرداری کو نوٹس

بیرونی اثاثوں کا مقدمہ نواز شریف ، زرداری کو نوٹس

لاہور ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کی ایک عدالت نے وزیر اعظم نواز شریف سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر 62 سیاستدانوں کے نام نوٹس جاری کی جب ایک درخواست دائر کرتے ہوئے انہیں بیرونی ممالک سے ان کے اثاثہ جات ملک واپس لانے کی ہدایت کرنے کی استدعا کی گئی ۔ ایک مقامی وکیل جاوید اقبال جعفری نے 64 سرکردہ سیاستدانوں کے خلاف یہ درخواست دائر کی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 3,00,000 ملین امریکی ڈآلر رقمی ہیرپھیر کے ذریعہ بیرونی ممالک کو منتقل کئے ہیں جس سے قومی سرکاری خزانہ کو بھاری نقصان پہونچا ہے ۔ 64 سیاستدانوں میں صوبہ پنجاب کے چیف منسٹر شہباز شریف اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خاں بھی شامل ہے جن کے نام نوٹس جاری کی گئی ہے ۔ جنہیں 29 مئی تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جسٹس خالد محمود خاں نے مقدمہ کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی گئی ۔درخواست گزار نے دعوی کیا کہ پاکستان کے کئی سیاسی قائدین بڑے پیمانے پر بیرونی ممالک رقم منتقل کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT