Saturday , July 21 2018
Home / دنیا / بیرونی خلاء کو جنگ و جدال کا مقام نہ بنایا جائے : ہندوستان

بیرونی خلاء کو جنگ و جدال کا مقام نہ بنایا جائے : ہندوستان

اقوام متحدہ۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے بیرونی خلاء کو ہتھیار سے لیس بنانے کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ ہندوستان کا ماننا ہے کہ بیرونی خلا ایک ایسا علاقہ ہونا چاہیء جو ہر قسم کے جنگ و جدال، تشدد اور کشیدگی سے پاک ہونا چاہئے۔ خلاء سے مربوط اثاثہ جات کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششیں کئے جانے کی ہندوستان نے تائید کی۔ دریں اثناء کانفرنس آن ڈِس آرمامنٹ اِن جنیوا کے لئے ہندوستان کے مستقل مشن کی کونسلر (ڈِس آرمامنٹ) رچیتا بھنڈاری نے یو ایس ڈس آرمامنٹ کمیشن (UNDC) کے ایک سیشن کو بتایا کہ بیرونی خلاء کیلئے مختص کئے گئے ایجنڈہ پر عمل آوری کی جائے گی جو گزشتہ 18 سال میں پہلی بار کی جارہی ہے۔ ہندوستان کا ایقان ہے کہ بیرونی خلا ایک ایسا علاقہ ہونا چاہئے جس کی عالمی سطح پر تمام ممالک کی جانب سے توسیع کئے جانے کیلئے باہمی تعاون ہونا کہ اسے بھی ایک پرخطر اور جنگ و جدال کا مقام بنادیا جائے۔ بھنڈاری نے کہا کہ ہندوستان بھی بیرونی خلائی سرگرمیوں میں دلچسپی رکھنے والا ملک ہے اور اس بات کی مخالفت کرتا ہے کہ اس کا بھی ہتھیاروں سے لیس (ویپنائزیشن) کردیا جائے بلکہ ہونا یہ چاہئے کہ بیرونی خلاء سے مربوط اثاثہ جات کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششیں ہونی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT