Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / بیرونی دورے کرنے میں جان کیری نے ہلاری کا ریکارڈ توڑ دیا

بیرونی دورے کرنے میں جان کیری نے ہلاری کا ریکارڈ توڑ دیا

واشنگٹن ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جس وقت ہلاری کلنٹن امریکہ کی وزیرخارجہ تھیں، اس وقت ان کے بیرونی سفر کافی چرچا کا باعث بنتے تھے تاہم ان کے سفر کرنے کی ریکارڈ کو ان کے ہی جانشین یعنی جان کیری نے اپنے نام کرلیا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جان کیری نے اب تک (1.541 ملین کیلو میٹر) کا سفر مکمل کرلیا ہے جس کا آغاز فروری 2013ء میں ان کے وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہوا تھا۔ جمعہ کے روز ہی موصوف یوروپی دورہ سے واپس آئے ہیں جبکہ اتوار کو وہ اپنے بوئنگ 757 کے ذریعہ پیرس روانہ ہوگئے ہیں اور اس دورہ کو اعداد و شمار میں شامل نہیں کیا گیا ہے جسے ’’ڈپلومائیلیج‘‘سے موسوم کیا گیا ہے۔ جان کیری نے گذشتہ تین سالوں کے دوران 77 ممالک کا دورہ کیا اور اس طرح سرکاری طور پر دوروں کی تعداد میں انہوں نے ہلاری کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہلاری نے جنوری 2009ء تا فروری 2013 1.540 ملین کیلو میٹر پر محیط دورے کئے۔ جان کیری عنقریب 72 سال کے ہوجائیں گے اور ان کے پاس جنوری 2017ء تک مزید وقت ہے جب بارک اوباما اپنی میعاد پوری کرتے ہوئے امریکی صدر کے عہدہ سے دستبردار ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT