Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / بیرونی زر مبادلہ قانون کی خلاف ورزی پر اداکار شاہ رخ خاں سے پوچھ تاچھ

بیرونی زر مبادلہ قانون کی خلاف ورزی پر اداکار شاہ رخ خاں سے پوچھ تاچھ

ممبئی ۔ 11 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ماریشس کی ایک کمپنی کو نائٹ رائیڈرس اسپورٹس پرائیویٹ لمٹیڈ کے حصص کی فروخت میں بے قاعدگیوں کے معاملہ میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خاں کا بیان ریکارڈ کیا ہے ۔ ای ڈی کے ذرائع نے کہا ہے کہ فلمی اداکار سے کل فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ یہ کیس سال 2008-09 ء میں شاہ رخ خاں کی کمپنی ایڈ چلیز کی جانب سے ماریشس میں واقع اداکارہ جوہی چاؤلہ کے شوہر جئے مہتا کی کمپنی کو KRSPL کے حصص کی فروخت سے متعلق ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ان ا لزامات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ جئے مہتا کی کمپنی سی آئی لینڈ انوسٹمنٹ کو حصص کی قیمت 8 گنا تک گھٹاکر فروخت کی گئی ہیں۔
دہلی ایرپورٹ کے ملازمین بھی سارق نکلے، ایک بڑا ریاکٹ بے نقاب
نئی دہلی ۔ 11 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورسس نے دہلی ایرپورٹ کے کارگو علاقہ میں ایک بڑے ریاکٹ کو بے نقاب کیا ہے ۔ طیرانگاہ کی حفاظت پر متعین سیکوریٹی فورسس نے گراؤنڈ اسٹاف کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑلیا جب ہانگ کانگ سے آتے ہوئے کارگو سے مسروقہ موبائیل فونس لے جارہے تھے ، ان کی تحویل میں بڑی تعداد میں سیل فونس اور متعلقہ ساز و سامان کو ضبط کرلیا گیا ۔ ایک سی آئی ایس ایف عہدیدار نے بتایا کہ ایرپورٹ میں ڈیوٹی انجام دینے کے بعد باہر نکلنے والے اسٹاف کی اچانک تلاشی لی گئی  جس کے دوران کمباٹا ایویش کے ڈرائیور نتیش یادو کی تحویل سے 14 نیولاوا سیل فونس، 20 بیاٹریاں، 6 چارجس ، 5 یو ایس بی ڈاٹا کیبل اور 2 ہیڈفونس اور ایک ملازم آر ایس راوت کیتحویل سے 4 لاوا سیل فونس دستیاب ہوئے جوکہ اپنے لباس کے اندر چھپالئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT