Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / بیرونی سیاحوں کو 360 دن قبل ٹرین ٹکٹس بُک کرانے کی سہولت

بیرونی سیاحوں کو 360 دن قبل ٹرین ٹکٹس بُک کرانے کی سہولت

نئی دہلی 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) غیر ملکی سیاح ٹرین کے ٹکٹس موجودہ 120 دن کی بجائے 360 دن پہلے بھی بُک کراسکتے ہیں۔ انڈین ریلویز نے جاریہ ہفتہ اِس سہولت کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی سیاح اور این آر آئیز کو راغب کرنے کے لئے ریلویز نے اڈوانس بُکنگ کی سہولت مزید بہتر بنانے کے اقدامات کئے ہیں۔ غیر ملکی شہریوں کو تاہم راجدھانی، شتابدی، گٹی مان اور تیجاس ٹرینس کے میل ایکسپریس میں صرف فرسٹ کلاس، سیکنڈ کلاس اور ایکزیکٹیو کلاس ٹکٹس 360 دن قبل بھی بُک کرانے کی سہولت رہے گی۔ وہ سلیپر اور تھرڈ اے سی کے ٹکٹ بُک نہیں کراسکیں گے۔ اُنھیں سویدھا ٹرینس میں بھی ٹکٹس بُک کرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارت ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ اِس سہولت کا مقصد سیاحوں اور این آر آئیز کو تعطیلات کے پروگرام کی قبل ازوقت منصوبہ بندی میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT