Friday , November 17 2017
Home / ہندوستان / بیرونی سیاحوں کی آمد میں اضافہ

بیرونی سیاحوں کی آمد میں اضافہ

نئی دہلی 17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں رواں سال جنوری سے جولائی تک بیرونی سیاحوں کی آمد میں زائداز 15 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے جن میں سے کئی نے ای ویزا کی سہولت سے استفادہ کیا، وزارت سیاحت نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ سب سے زیادہ سیاحوں کی تعداد بنگلہ دیش (20.12 فیصد) سے آئی جس کے بعد امریکہ (16.26 فیصد) ، برطانیہ (10.88 فیصد) اور فرانس (3.01 فیصد) ہیں۔ جنوری سے جولائی تک بیرونی سیاحوں کی آمد جملہ تعداد کے اعتبار سے 56.74 لاکھ رہی جو گزشتہ سال اسی مدت کی تعداد 49.03 لاکھ مقابل 15.7 فیصد کا اضافہ ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT