Wednesday , December 19 2018

بیرونی شراب کی اسمگلنگ ‘ 7 افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /7 جنوری (سیاست نیوز) محکمہ آبکاری نے بیرونی شراب کی غیرقانونی فروخت میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 75 لاکھ مالیتی شراب برآمد کرلی ۔ ڈائرکٹر اکسائز انفورسمنٹ ڈاکٹر اکون سبھروال نے بتایا کہ ہریش سنگھ نے چینائی ایرپورٹ اور بندرگاہ کے ذریعہ بیرونی ممالک کی شراب کی 900 بوتلوں کی جن کی مالیت 50 لاکھ بتائی جاتی ہے اسمگلنگ کی تھی ۔ 220 بوتلوں کو چینائی پورٹ سے اسمگلنگ کیا جارہا تھا کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹولی میں جملہ 7 افراد ملوث ہیں جو بڑے پیمانے پر بیرونی ممالک کی شراب کو غیرقانونی اسمگلنگ کرکے فروخت کررہے تھے ۔ شراب کی تیاری فروخت اور اس کی منتقلی تلنگانہ اکسائیز ایکٹ کے خلاف ہے اور قصور وار پائے جانے پر 10 سال کی سزاء بھی سنائی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT