Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / بیرونی ممالک کے طلبہ کیلئے حیدرآباد پانچواں پسندیدہ مقام

بیرونی ممالک کے طلبہ کیلئے حیدرآباد پانچواں پسندیدہ مقام

حیدرآباد 14جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند بیرونی ممالک کے طلبہ کے لئے جنوبی ہند کا شہر حیدرآباد پانچواں پسندیدہ مقام بن گیا ہے ۔ریاست تلنگانہ کی مختلف ریاستی اور سنٹرل یونیورسٹیز میں 3460سے زائد بین الاقوامی طلبہ نے داخلہ حاصل کیا ہے ۔اعلی تعلیم پر آل انڈیا سروے 2017میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ سروے مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل کی جانب سے کروایا گیا ۔تعلیمی سال 2016-17کے درمیان ریاست تلنگانہ نے 420سے زائد طلبہ کو راغب کیا ہے ۔کرناٹک میں سب سے زیادہ 13,050بیرونی ممالک کے طلبہ نے داخلہ لیا ہے جس کے بعد تمل ناڈو کا نمبر آتا ہے جہاں 4,889،مہاراشٹر میں 4,619،اترپردیش میں3,602اورتلنگانہ میں 3,461بیرونی طلبہ نے داخلہ حاصل کیا ہے ۔تلنگانہ کی پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں 2,341بیرونی طلبہ نے داخلہ لیا ہے ۔زیادہ تر طلبہ نے انڈر گریجویٹ کورسس میں داخلہ لیا ہے ۔شہر حیدرآباد کی مشہور عثمانیہ یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2016-17کے دوران 1700بیرونی طلبہ نے داخلہ لیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT