Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / بیرونی ورکرس کا مسئلہ حل کیا جائے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی متعلقہ حکام کو ہدایات

بیرونی ورکرس کا مسئلہ حل کیا جائے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی متعلقہ حکام کو ہدایات

جدہ 8 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ مسائل کا شکار بیرونی ورکرس خاص طور پر ہندوستانی و فلپائنی ورکرس کے مسئلہ کی ہمیشہ کیلئے یکسوئی کردیں۔ یہ ورکرس کئی ماہ سے تنحواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مملکت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ شاہ سلمان نے کل کئی ہدایات جاری کرتے ہوئے وزیر لیبر و سماجی ترقی سے کہا کہ وہ درکار اقدامات کریں اور وزارت فینانس سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں کی مدد کی جائے جو حکومت سے کنٹراکٹس یافتہ ہیں تاکہ ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جاسکیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے بموجب ان ہدایات میں یہ نہیں کہا جاگیا ہے کہ ان کمپنیوں کو حکومت سے واجب الادا رقومات اس وقت تک ادا نہ کی جائیں جب تک وزارت لیبر توثیق نہ کردے کہ انہوں نے اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہ ادا کی ہے ۔ شاہ سلمان نے یہ ہدایات ایسے وقت میں دی ہے جبکہ یہ شکایات بڑھتی جا رہی ہیںکہ ورکرس کو ان کی تنخواہیں کئی مہینوں سے جاری نہیںکی گئی ہیں۔ سعودی کی بڑی تعمیراتی کمپنی اوگر کے تعلق سے ۃزاروں ورکرس نے نو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی شکایت کی ہے ۔ اتوار کو شاہ سلمان نے وزیر لیبر سے کہا کہ وہ مسائل کا شکار ورکرس کی رہائش کے بھی انتظامات کو قطعیت دیں۔

TOPPOPULARRECENT