Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / بیرونی کرنسی کے ساتھ ایرپورٹ پر خاتون گرفتار

بیرونی کرنسی کے ساتھ ایرپورٹ پر خاتون گرفتار

شمس آباد ۔ /12 جولائی (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپور ٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے ایک خاتون مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بیرونی کرنسی کو ضبط کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب دبئی سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی دوبئی فلائیٹ نمبر 6E26 سے آنے والی ایک خاتون نصرت جہاں کے لگیج کی اسکریننگ کی گئی تو اس میں کچھ مشتبہ اشیاء ہونے کا شبہ ہوا جس پر اس کے سامان کی جامع تلاشی لینے پر خاتون کے لگیج سے 500 روپئے سعودی ریال کے تقریباً 251 نوٹس برآمد ہوئے جس کی مالیت 22 لاکھ 94 ہزار روپئے انڈین کرنسی کو ضبط کرتے ہوئے خاتون مسافر کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT