Sunday , August 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / بیرونی کھلاڑی فائنل کیلئے پاکستان آئیں گے:ڈین جونز

بیرونی کھلاڑی فائنل کیلئے پاکستان آئیں گے:ڈین جونز

 

دوبئی۔14 نومبر(سیاست ڈاٹ کام)اسلام آباد یونائٹیڈ کے کوچ ڈین جونزنے کہا ہے کہ انگلینڈ سمیت دنیا کا کوئی بھی ملک دہشت گردی سے محفوظ نہیں، پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے اور اگر ہماری ٹیم فائنل میں پہنچی تو تمام بیرونی کھلاڑی میچ میں شرکت کیلئے کراچی آئیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز اور بولنگ کوچ و ڈائریکٹر وقار یونس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سوپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے اپنے اسکواڈ کو متوازن قرار دیتے ہوئے ایونٹ جیتنے کا عزم ظاہر کیا۔فرنچائز کے ڈائریکٹر اور بولنگ کوچ وقاریونس نے کہا کہ پی ایس ایل میں اسلام آباد ٹیم کے ساتھ میرا پہلا تجربہ ہے، اس سے قبل وسیم اکرم نے اس ٹیم کو بہت اچھا چلایا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ اسلام آباد یونائٹیڈ میں وسیم اکرم کی جگہ آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ساری ٹیمیں متوازن ہیں، پی ایس ایل نے ہاکستان ٹیم کو اچھے کھلاڑی دیے ہیں اور امید ہے کہ اگلے ایونٹ سے بھی مزید باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ آسٹریلیائی آل راؤنڈر نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کو واپس لانے کے لیے پاکستان کو اعتماد بحال کرنا ہو گا، پاکستان میںکرکٹ کی بحالی کے لیے پی سی بی، حکومت، فوج اور پولیس اچھا کام کر رہی ہے اور میں نے بھی موٹروے پر سفر کے دوران خود کو محفوظ تصور کیا۔ڈین جونز نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل جیتنے کے لیے پر امید ہیں اور اگر ہم فائنل میں پہنچے تو ہماری ٹیم کے تمام غیر ملکی کھلاڑی کراچی آئیں گے۔واضح رہے کہ پی سی بی نے پاکستان سوپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل اپنے ہی ملک میں کروایا تھا اور اب اسے اُمید ہے کہ تیسرے ایڈیشن کے سیمی فائنلس اور فائنلس میں بیرونی ممالک کے کھلاڑی ضرور شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT