Tuesday , February 20 2018
Home / ہندوستان / بیرون ملک ایم بی بی ایس کرنا چاہتے ہیں ؟

بیرون ملک ایم بی بی ایس کرنا چاہتے ہیں ؟

بہت جلد ہندوستان میں نیٹ کامیاب کرنا لازمی ہوگا
نئی دہلی ۔ 11 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جو طلبا بیرونی جامعات سے ایم بی بی ایس کرنا چاہتے ہیں انہیں بھی بہت جلد نیٹ کامیاب کرنا ہوگا کیونکہ حکومت ان کیلئے یہ ٹسٹ لازمی کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ صرف اہلیت رکھنے والے طلبا ہی یہ ڈگری حاصل کرسکیں۔ فی الحال جو طلبا ملک میں ہی کسی خانگی یا سرکاری میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کرنا چاہتے ہیں انہیں ہی قومی اہلیتی و داخلہ ٹسٹ نیٹ کامیاب کرنے کی شرط ہے ۔ اس ٹسٹ کا 2016 سے آغاز ہوا تھا ۔ وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار کے بموجب بیرونی جامعات میں ایم بی بی ایس کرنے والے طلبا کیلئے نیٹ کامیاب کرنے کو لازمی قرار دینے کی تجویز اب قطعی مرحلہ میں ہے ۔ عہدیدار نے کہا کہ جو لوگ بیرونی ممالک جا کر طب کی تعلیم حاصل کرتے ہیں ان میں صرف 12 تا 15 فیصد ایسے گریجویٹس ہوتے ہیں جو فارن میڈیکل گریجویٹس امتحان کامیاب کرپاتے ہیں۔ یہ امتحان میڈیکل کونسل آف انڈیا کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے ۔ جو طلبا اس ٹسٹ کو کامیاب نہیں کرپاتے انہیں ہندوستان میں پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ ایسے میں یہ لوگ غیر قانونی پریکٹس شروع کردیتے ہیں جو خطرناک ہوسکتا ہے ۔ ایسے میں نیٹ کامیاب کرنے کا لزوم اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ صرف بیرونی ممالک کی جامعات اور یونیورسٹیز میں ان ہی طلبا کو داخلہ مل سکے جو مسابقت کرنے کی اہلیت کے حامل ہیں۔ اب تک طلبا کیلئے ایسی کوئی شرط عائد نہیں کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT