Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / بیرون ملک تعلیم کیلئے قرض پر سود میں سبسڈی

بیرون ملک تعلیم کیلئے قرض پر سود میں سبسڈی

نئی دہلی 7 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے ایک اسکیم شروع کی ہے جس کے تحت اقلیتی برادریوں بشمول مسلمانوں کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے تعلیمی قرضوں پر سود میں سبسڈی فراہم کی جائیگی ۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہپۃ اللہ نے لوک سبھا کو مطلع کیا کہ اقلیتی طلبا کو جو اسکالرشپس دی جاتی ہیں وہ ایس سی اور ایس ٹی طلبا کو دی جانے وال

نئی دہلی 7 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے ایک اسکیم شروع کی ہے جس کے تحت اقلیتی برادریوں بشمول مسلمانوں کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے تعلیمی قرضوں پر سود میں سبسڈی فراہم کی جائیگی ۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہپۃ اللہ نے لوک سبھا کو مطلع کیا کہ اقلیتی طلبا کو جو اسکالرشپس دی جاتی ہیں وہ ایس سی اور ایس ٹی طلبا کو دی جانے والی اسکالر شپس کی مطابقت میں نہیں ہیں اور ان کی وزارت نے ان دونوں اسکالرشپس میں یکسانیت پیدا کرنے کیلئے وزارت فینانس سے رابطہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پڑھو پردیش اسکیم کے تحت وزارت کی جانب سے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے تعلیمی قرض پر سود میں سبسڈی فراہم کی جائیگی ۔

یہ سہولت مسلمانوں ‘ عیسائیوں ‘ سکھوں ‘ بدھسٹوں ‘ جین اور پارسی طلبا کو حاصل رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس اسکیم کا مقصد معاشی طور پر پسماندہ اقلیتی برادریوں کے میرٹ رکھنے والے طلبا کو سود پر سبسڈی فراہم کرنا ہے ۔اس اسکیم کے تحت یہ طلبا بیرون ملک تعلیم حاصل کرسکتے ہیں اور اپنے روزگار کے مواع میں اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔ نجمہ ہپۃ اللہ نے وقفہ سوالات کے دوران یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ارادہ یہ ہے کہ نہ صرف امیر خاندانوں کے طلبا بلکہ غیر پس منظر رکھنے والے خاندانوں کے طلبا بھی تعلیم کیلئے بیرون ملک جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت اہل قرار پانے والے خاندانوں کی سالانہ آمدنی 6 لاکھ سے زائد نہیں ہونی چاہئے ۔

نوجوان لڑکے کی خودکشی
موضع پرائی( یو پی )۔/7اگسٹ، (سیاست ڈاٹ کام ) موضع پرائی میں ایک 16سالہ نوجوان نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ گیارہویں جماعت کے طالب علم کی شناخت ویبھو تیاگی کی حیثیت سے ہوئی ہے جس نے کل انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ متوفی کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ کسی گھریلو معاملہ پر والدین کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ کرنے کے بعد تیاگی بیحد افسردہ تھا۔ پولیس اس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT