Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / بیرون ملک تعلیم کے لیے 135 طلبہ کو اسکالر شپ کی اجرائی

بیرون ملک تعلیم کے لیے 135 طلبہ کو اسکالر شپ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 14۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) اقلیتی طلبہ کو بیرون ملک یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم کیلئے اسکالرشپ اسکیم کے تحت ابھی تک 135 منتخب طلبہ کو اسکالرشپ کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے۔ اقلیتی بہبود کے ذرائع نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت منظورہ 210 درخواستوں میں سے 180 درخواستوں کی فائل محکمہ ٹریژری کو روانہ کردی گئی ہے اور 135 طلبہ کے اکاؤنٹ میں پہلی قسط کی رقم جاری کردی گئی۔ حیدرآباد میں منتخب 137 طلبہ میں سے 101 طلبہ کیلئے پہلی قسط کی رقم جاری کردی گئی جبکہ رنگا ریڈی میں 24 کے منجملہ 10  طلبہ کو پہلی قسط جاری کردی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آئندہ دو دن میں تمام منتخب طلبہ کو پہلی قسط جاری کردی جائے گی۔ محکمہ اقلیتی بہبود مزید 29 طلبہ کی درخواستوں کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ اوورسیز اسکالر شپ اسکیم کے تحت شامل کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT