Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / بیرون ملک روزگار کا جھانسہ، لاکھوں روپئے ہڑپ کر ایجنٹس فرار

بیرون ملک روزگار کا جھانسہ، لاکھوں روپئے ہڑپ کر ایجنٹس فرار

300 نوجوان جمع پونجی سے محروم ، پولیس سیف آباد میں ایف آئی آر درج
حیدرآباد۔ 14 ڈسمبر (سیاست نیوز) بیروزگار نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپئے ہڑپ لینے کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آیا۔ دوبئی ، کویت، سنگاپور، انڈونیشیا اور ملائیشیا جیسے ممالک میں ملازمت کا سنہرا خواب دکھا کر چند دھوکہ بازوں نے لاکھوں روپئے غبن کرلئے۔ کل تک بیرون ملک روزگار اور ریال و درہم کا خواب دیکھنے والے نوجوان پولیس کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوگئے۔ کسی نے گھر کے زیور رہن رکھ کر تو کسی نے جمع رقم خرچ کردی اور اکثر نے تو سود پر رقم حاصل کی تھی اور کئی ایک نے والدین کو پونجی اور سرمایہ کو صاف کردیا۔ شہر کے درمیانی علاقہ مانصاحب ٹینک میں واقع ایک کنسلٹنسی نے ان دنوں اپنی دوکان بند کردی اور لاپتہ ہوگئے۔ ان افراد کے متعلق پولیس کے یہاں بھی کوئی جواب نہیں کہ وہ بیروزگار دھوکہ دہی کے شکار ان پریشان حال نوجوانوں کو اطمینان دلاسکے، تاہم پولیس صاف طور پر 17 ڈسمبر تک اپنی مصروفیت کو بنیاد بناکر اس مسئلہ کو ٹال رہی ہے۔ اس سلسلے میں سیف آباد پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے تاہم کارروائی تاحال نہیں ہوئی ہے۔ اس زینٹک کنسلٹینسی کے متاثرہ نوجوانوں عبدالمقتدر اور شکایت گذار سید عبداللہ نے بتایا کہ اس زینٹک کنسلٹینی نے تقریباً 500 نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے اور تقریباً 200 سے زائد افراد کے پاسپورٹ ابھی بھی ان افراد کے پاس ہیں۔ ان نوجوانوں نے پولیس سے انصاف دلانے اور خاطیوں کو سخت ترین سزا دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT