Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / بیرون ملک شکستوں کیلئے دھونی ذمہ دار

بیرون ملک شکستوں کیلئے دھونی ذمہ دار

ملبورن 24 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بیرون ملک ٹسٹ سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں کیلئے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سابق آسٹریلیائی کپتان ایان چیپل نے کہا کہ اگر ہندوستانی ٹیم سخت جدوجہد اور مسابقت سے کام نہیں لیگی تو اسے مسابقت کیلئے مشہور آسٹریلیا کے خلاف ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ چیپل نے ہند

ملبورن 24 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بیرون ملک ٹسٹ سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں کیلئے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سابق آسٹریلیائی کپتان ایان چیپل نے کہا کہ اگر ہندوستانی ٹیم سخت جدوجہد اور مسابقت سے کام نہیں لیگی تو اسے مسابقت کیلئے مشہور آسٹریلیا کے خلاف ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ چیپل نے ہندوستانی ٹیم کے ناقص مظاہروں کے سلسلہ پر کہا کہ شکست کھانا کوئی بے عزتی کی بات نہیں ہے ۔ یہ کرکٹ کی زندگی کا حصہ ہے لیکن شرمناک بات یہ ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کے مطابق مسابقت کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں اور مسلسل غلطیاں کرتے رہتے ہیں۔ یہی کچھ ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے اپنے حالیہ دو دوروں کے موقع پر کرتی رہی ہے ۔ چیپل نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کو حال ہی میں جو 1 – 3 سے شکست ہوئی ہے وہ سابق میں ہوئی شکستوں سے زیادہ بدترین ہے کیونکہ ہندوستان ابتداء میں ہی لارڈز کے میدان پر یادگار کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ چیپل نے اپنے ایک کالم میں تحریر کیا ہے کہ لارڈز پر ملی کامیابی کے بعد ہندوستان کو اپنے مظاہرہ میں مثبت انداز لانا چاہئے تھا لیکن ٹیم انڈیا یہاں سے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی بجائے نچلی سمت سفر کرتی رہی اور اسے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستانی ٹیم دھونی کی ناقص قیادت میں بہتر بیٹنگ ‘ بہتر بولنگ اور بہتر فیلڈنگ کرنے میں کامیاب نہیں ہوتی ہے تو پھر اسے آسٹریلیا کے دورہ میں طاقتور سمجھی جانے والی میزبان ٹیم کے خلاف ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT