بیرون ملک ملازم افراد کے مسائل کی یکسوئی

حیدرآباد 15 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ ایک پالیسی کا اعلان کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس میں ریاست سے تعلق رکھنے والے بیرونی ممالک میں ملازم افراد کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جائیگی ۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و پنچایت راج کے ٹی راما راؤ نے یہ بات بتائی ۔ ایک سرکاری اعلامیہ کے بموجب مسٹر راما راؤ نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تارک

حیدرآباد 15 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ ایک پالیسی کا اعلان کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس میں ریاست سے تعلق رکھنے والے بیرونی ممالک میں ملازم افراد کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جائیگی ۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و پنچایت راج کے ٹی راما راؤ نے یہ بات بتائی ۔ ایک سرکاری اعلامیہ کے بموجب مسٹر راما راؤ نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن سے دوبئی میں اپنے دورہ کے موقع پر ملاقات کی ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دوبئی میں تارکین وطن ملازمین میں ہندوستان میں کیرالا کو اولین مقام حاصل ہے اور تلنگانہ دوسرے نمبر پر ہے ۔ ایک اندازہ کے مطابق دوبئی میں تلنگانہ کے تقریبا ایک لاکھ افراد برسر روزگار ہیں۔ وزیر موصوف نے دوبئی میں سوناپور کیمپ کا دورہ کیا جہاں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تقریبا 20,000 ورکرس رہتے ہیں ۔ کے ٹی راما راؤ نے وہاںان ملازمین کو دستیاب سہولتوں بشمول کچن ‘ ڈائننگ ہال اور باتھ رومس وغیرہ کا معائنہ کیا ۔ ان سے ملاقات کے بعد وزیر موصوف کو پتہ چلا کہ بیشتر ورکرس کا ایجنٹوں اور ان کے آجرین نے استحصال کیا ہے ۔ انہیں رہنے مشکل حالات کا سامنا ہے اور یہاں ان کو اقل ترین اجرتیں ادا نہیں کی جاتیں۔ کہا گیا کہ وزیر نے بیرونی ممالک میں کام کیلئے جانے کے خواہشمند ورکرس میں مہارتوں کو فروغ دینے کی تربیت دینے تبادلہ خیال کیا ۔ اس کے علاوہ ملازمین کو قانونی امداد کی فراہمی کے تعلق سے غور کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ورکرس کو تیقن دیا کہ حکومت جامع پالیسی کا اعلان کریگی جس میں ورکرس کے مسائل کی یکسوئی کیلئے کوشش کی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT