Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / بیرون ملک ڈبل سنچری ، کوہلی پہلے ہندوستانی کپتان

بیرون ملک ڈبل سنچری ، کوہلی پہلے ہندوستانی کپتان

اینٹیگا۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ویراٹ کوہلی ہندوستان کے اولین ٹسٹ کپتان بن گئے جنہوں نے بیرون ملک ٹسٹ میں ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کی عمدہ بیٹنگ اور روی چندرن اشوین کی تیسری ٹسٹ  سنچری کی بدولت سیریز کے پہلے ٹسٹ کے دوسرے روز ہندوستانی ٹیم نے چائے کے وقفے کے بعد اپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹوں پر 566 رنز بنا کر ختم کر دی اور دن کے اختتام تک میزبان ٹیم  نے سست آغاز کے بعد 16 اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان پر 31 رنز بنالئے ہیں۔مہمان ٹیم کے لئے واحد امیابی محمد سمیع نے حاصل کی جنہوں نے ایشانت شرما اور اومیش یادو کی ابتدائی فاسٹ بولنگ کی جوڑی کے بعد پہلی تبدیلی کے طور پر بولنگ کا آغاز کیا تھا۔ سمیع نے 3 اوورس میں 6 رنز دیکر اوپنر چندریکا کو پویلین کی راہ دکھائی جنہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 16 رنز اسکور کئے۔

ہندوستانی ٹیم نے سرویوین رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم پر اپنی پہلی نامکمل اننگز چار وکٹوں پر 302 رنز کے ساتھ شروع کی تو اس سے قبل شکھر دھون 84،مرلی وجے سات،چتیشور پجارا سولہ اور اجنکیا رہانے بائیس رنز پر اپنی وکٹیں گنوا چکے تھے۔ کوہلی اور روی چندرن اشوین نے پہلے سیشن میں کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور انہوں نے کھانے تک اسکور چار وکٹوں پر 404 رنز تک پہنچا دیا جس میں کپتان کوہلی کے 24 چوکوں کی مدد سے بنائے گئے 200 رنزنمایاں تھے جبکہ اشوین بھی اپنی نصف سنچری مکمل کر چکے تھے۔ شینن گبرائیل نے کوہلی کو ان سائیڈ ایج پر بولڈ کر کے پانچویں وکٹ کیلئے 168 رنز کی شراکت توڑ ڈالی ۔ چالیس رنز بنانے والے ویردھمان ساہا نے روی اشوین کا بھرپور ساتھ دیا جنہوں نے دوسرے سیشن میں سنچری تک رسائی حاصل کرلی جنہوں نے 113 رنز میں 12 چوکے لگائے۔ امیت مشرا نے بھی 53 قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کیلئے دیوندرا بشو نے تین جبکہ شینن گبرائیل اور کارلوس براتھویٹ نے فی کس 2 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ڈبل سنچری اطمینان بخش
بیرون ملک ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے ہندوستانی کپتان کا اعزاز حاصل کرنے والے ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ یہ مظاہرہ ان کے لئے کافی اطمینان بخش ہے کیوں کہ 2011 ء میں یہیں پر انھوں نے اپنے ٹسٹ کرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن وہ سیریز ان کے لئے کافی مایوس کن تھی اور اب جبکہ وہ ڈبل سنچری اسکور کرچکے ہیں تو اِس سے ان کے احساسات انتہائی اطمینان بخش ہوچکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT