بیریکیڈ میں پھنسنے سے نوجوان کی موت؛ 4 پولسجوان معطل

نئی دہلی، 08 فرروری (سیاست ڈاٹ کام) نیتاجی سبھاش پلیس میں سڑک پر رکھے ہوئے دو بیریکیڈ کے درمیان باندھے ہوئے وائر میں گردن پھنس جانے کی وجہ سے ایک 22 سالہ موٹر سائیکل سوار کی موت ہوگئی۔دہلی پولیس کے ایک اہل کار نے بتایا کہ یہ واقعہ گذشتہ دیررات کو پیش آیا۔ سبھاش پلیس پولس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو پولیس لائن بھیج دیا گیا ہے اور ایک سب انسپکٹر، ایک ہیڈ کانسٹبل اور دو کانسٹبل کو معطل کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے رات میں نیتاجی سبھاش پلیس علاقے میں چار بیریکیڈ لگایا تھا، جن میں دو کو ایک وائر کے ذریعہ جوڑا گیا تھا۔ بائک سوار اس وائر میں پھنس گیا اور اس کی موت ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت ابھیشیک (22) کے طور پر ہوئی ہے ۔ وہ اولا کیبس کا ڈرائیور تھا۔سڑک پراندھیرے کی وجہ سے اس کی گردن وائر میں پھنس گئی تھی۔ بیریکیڈ پر کوئی پولیس اہل کار موجود نہیں تھا جس کہ وجہ سے وہ مر گیا۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ واضح طور پر یہ حادثہ لاپرواہی سے سبب پیش آیا ہے ۔پولس نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT