Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / بیر بھوم میں ترنمول کانگریس قائد کے ہا تھوں برہمن چوٹی کانفرنس کا افتتاح

بیر بھوم میں ترنمول کانگریس قائد کے ہا تھوں برہمن چوٹی کانفرنس کا افتتاح

 

کولکاتا۔8جنوری(سیاست ڈاٹ کام)ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے آج بیر بھوم ضلع کے بول پور میں ‘برہمن سملین’ کانفرنس کا انعقاد کرکے آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہندو مخالف ہونے کے الزامات کا جواب دینے کی کوشش کی ہے۔ اس کانفرنس میں بیر بھوم ضلع کے علاوہ آس پاس کے اضلاع سے بھی بڑی تعداد میں پنڈت شرکت کررہے ہیں ۔ ترنمول کانگریس کے ذریعہ ’’برہمن کانفرنس‘‘ کے انعقاد کے فیصلے کو جہاں بی جے پی ووٹ بینک کی سیاست قار دے رہی ہے ، وہیں سی پی ایم نے ممتا بنرجی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترنمول کانگریس بنگال میں آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد کے ایجنڈے کو ہی آگے بڑھارہی ہے ۔ بیر بھوم میں منعقد برہمن سملین میں 15,000پنڈتوں نے شرکت کی۔پنڈتوں کو گیتا کی کاپی ، مذہبی شال اور شاردا ماں اور رام کرشنا کی تصویر بھی دی گئی۔خیال رہے کہ ترنمول کانگریس پر بی جے پی اور آر ایس ایس ترنمول کانگریس پر مسلمانوں کی منھ بھرائی کا الزام عائد کرتی رہی ہے ۔ترنمول کانگریس پنچایت انتخابات سے قبل اس داغ کو دھونے کی کوشش کررہی ہے ۔ برہمن سملین مہاراشٹر، کرناٹک اور اترپردیش میں منعقد ہوتے رہے ہیں مگر مغربی بنگا ل میں پہلی مرتبہ اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد کیاجارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT