Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / بیف پر امتناع کی درخواستوں پر آج قطعی سماعت

بیف پر امتناع کی درخواستوں پر آج قطعی سماعت

ممبئی ۔ 13 اکٹوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی ہائیکورٹ نے بیف پر امتناع کے متعلق قانون سازی کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کی گئی تمام درخواستوں پر کل چہارشنبہ کو قطعی سماعت کا اعلان کیا ہے۔ جسٹس ابھے اوکا اور جسٹس وی ایل اچلیاپر مشتمل بنچ 14 اکٹوبر سے آئندہ 3 دن تک ان درخواستوں کی سماعت کرے گی ۔ فبروری 2015 ء میں صدرجمہوریہ ہند نے مہاراشٹرا میں تحفظ حیوانات (ترمیمی ) قانون کو منظوری دی تھی ۔ قانون کے تحت اگرچہ 1976 ء سے مہاراشٹرا میں گاؤ کشی پر امتناع عائد ہے لیکن ترمیمات کے بعد بعض بیلوں اور کھلگوں کے ذبیحہ پر بھی امتناع عائد کی جاچکی ہے ۔ قانونی ترمیم کے مطابق مہاراشٹرا میں بیلوں اور کھلگوں کی فروخت بھی مستوجب سزا جرم ہے اور پانچ سال کی قید یا 10,000 روپئے جرمانہ بھی ہوسکتا ہے ۔مہاراشٹرا میں حکومت مہاراشٹرا نے جین فرقہ کے تہوار ’’پریوشن ‘‘ پر نہ صرف بڑے گوشت بلکہ ہر مویشی کے گوشت بشمول مرغ پر امتناع عائد کردیا تھا اور ان کے ذبیحہ یا ان کا گوشت قبضہ میں رکھنے یا فروخت کرنے کو قابل سزاء جرم قرار دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT