Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / بیف پر امتناع کے مقدمہ کی فبروری میں قطعی سماعت

بیف پر امتناع کے مقدمہ کی فبروری میں قطعی سماعت

نئی دہلی ۔ 8 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے بمبئی ہائیکورٹ کے فیصلے میں تعصب کے مقدمہ کی قطعی سماعت فبروری میں کرنے کی اطلاع دی ہے۔ جسٹس آر کے اگروال اور جسٹس ابھئے موہن سپرے نے اس مقدمہ کی قطعی سماعت فبروری کے تیسرے ہفتہ میں کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ تاہم دن کی صراحت نہیں کی گئی ۔ سپریم کورٹ قبل ازیں کہہ چکی ہے کہ تاریخ ساز فیصلہ بنیادی حق ’’حق خلوت‘‘ کی خلاف ورزی کرتا ہے اور گایوں ، بیل اور بیلوں کی جوڑی کی مہاراشٹرا میں ذبیحہ پر امتناع کا فیصلہ بمبئی ہائیکورٹ نے گزشتہ سال 6 مئی کو سنایا تھا ۔ جسے دفعات 5(D) اور 9(B) قانون مہاراشٹرا تحفظ مویشیان (ترمیمی) قانون 1995 ء کے تحت کالعدم کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT