Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بیف کو لوٹنے والی چھ رکنی ٹولی گرفتار

بیف کو لوٹنے والی چھ رکنی ٹولی گرفتار

شمس آباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شمس آباد آر جی آئی انسپکٹر کرائم ایس ایس جاوید نے بیف کو لوٹنے والی چھ رکنی ٹولی کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔ تفصیلات کے بموجب 11 مارچ کی رات مہیندرا بولیرو کار گنٹور سے جل پلی جارہی تھی جس میں 2034 کیلو بیف ( بڑے جانور کا گوشت ) موجود تھا ۔ گگن پہاڑ میں اولڈ کرنول روڈ پر گاڑی کو روک کر چھ رکنی ٹولی نے ڈرائیور اور کلینر کو دھمکا کر گاڑی لے کر فرار ہوگئے ۔ ڈرائیور کی شکایت پر شمس آباد آر جی آئی کرائم پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے چھ رکنی ٹولی علیم قریشی ، محسن ، شیرا ، معین ، واسع اور شیرو کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ نوے ہزار روپئے برآمد کرلیے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالتی تحویل میں دیدیا ۔ تلنگانہ ریاست میں اب تک انسان محفوظ نہیں تھا اور اب جانور کا گوشت بھی محفوظ نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT