Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / بیف کے شبہ میں مسلمانوں پر حملہ ‘ 3 گاؤ دہشت گرد گرفتار

بیف کے شبہ میں مسلمانوں پر حملہ ‘ 3 گاؤ دہشت گرد گرفتار

فرید آباد 15 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گوشت منتقل کرنے کے شبہ میں ایک مسلمان آٹو رکشا ڈرائیور اور اس کے بچاؤ میں آنے والے نوجوانوں پر گاو دہشت گردوں کے حملے کے سلسلہ میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی مقامی عوام نے لاکھن ‘ دلیپ اور رام کمار کی حیثیت سے شناخت کی ہے ۔ ان تینوں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے ۔ اے سی پی مجیسر رادھے شیام نے کہا کہ تینوں افراد سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے اور اس حملہ میں دیگر جو گاو دہشت گرد ملوث ہیں انہیں جلد گرفتار کرلیا جائیگا ۔ 13 اکٹوبر کی صبح ایک آٹو رکشا ڈرائیور آزاد اور اس کے چار دوست فتح پور بلوچ سے قدیم فیروز آباد جا رہے تھے کہ ان پر درجنوں افراد نے حملہ کردیا ۔ ان کا شبہ تھا کہ یہ لوگ آٹو میں بیف منتقل کر رہے ہیں۔ آزاد کے بموجب گاو دہشت گردوں نے انہیں مار پیٹ کی اور پولیس کو طلب کیا ۔ انہوں نے آزاد کو پولیس کے حوالے کردیا اور یہ الزام عائد کیا تھا کہ یہ گائے اسمگلر ہے ۔ گروپ کی شکایت پر ابتداء میں خود آٹو ڈرائیور آزاد کے خلاف گاؤ ذبیحہ قانون کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن اب یہ بات واضح ہوئی کہ جو گوشت منتقل کیا جا رہا تھا وہ میٹ تھا بیف نہیں۔

TOPPOPULARRECENT