Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / بیف گوا کے عوام کی پسندیدہ غذا : سردنہا

بیف گوا کے عوام کی پسندیدہ غذا : سردنہا

پنجی۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)سینئر کانگریس لیڈر اور گوا کے سابق وزیراعلی فرانسسکو سردنہا نے آج کہا کہ گوا میں بیف مہیا کرانے کے معاملے میں حکومت کو فیصلہ کرنا چاہئے ۔مسٹر سردنہا نے نامہ نگاروں سے کہا،”بیف ریاست کے لوگوں کا پسندیدہ کھانا ہے اور یہاں سیاح بھی آتے ہیں۔ریاست میں اس کی فراہمی کم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ بھی ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات کو بھی محسوس کیا ہے کہ جی ایس ٹی کا کیا ہوا اور ہمیں کیا ملا،جہاں حکومت نے کروڑوں وپے بوچڑ خانوں پر خرچ کئے وہ کام نہیں آرہے ہیں۔ہمیں گائے کے گوشت کا درآمدات کرنا پڑ رہا ہے لیکن مبینہ گورکشک جنہیں شاید حکومت کا تحفظ حاصل ہے ،وہ اسے روک رہے ہیں۔یہ لوگ ریاست میں بیف کی آمد کو روک رہے ہیں۔”انہوں نے کہا کہ حکومت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے اعلی عہدے داروں کو خوش کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔انہیں عوام کے بارے میں سوچنا چاہئے کہ یہ لوگوں کا پسندیدہ کھانا ہے ۔انہوں نے کہا،”میں حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ بیف کی فراہمی کو یقینی بنائے ورنہ ہم اگلی کارروائی پر غور کریں گے ۔”

TOPPOPULARRECENT