Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / بیلاروس کے خلاف ہندوستان 5-0 کی کلین سویپ

بیلاروس کے خلاف ہندوستان 5-0 کی کلین سویپ

بھوپال۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے جیت کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے بیلاروس کے خلاف یہاں پانچویں اور آخری میچ میں 3-1 کی کامیابی درج کرنے کے ساتھ پانچ میچوں کی ٹسٹ ہاکی سیریز میں 0-5  سے کلین سویپ کی ۔بھوپال میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں وندنا کٹاریا نے چھٹے منٹ، گرجیت کور نے 15 ویں اور رانی نے 55 ویں منٹ میں گول بنائے ۔کپتان اور اسٹار اسٹرائیکر رانی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے وندنا کے چھٹے منٹ میں کئے گئے گول سے برتری حاصل کرلی۔ پہلے کوارٹر میں میزبان ٹیم نے کمال کا کھیل دکھایا اور پھر گرجیت نے15 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے بیلاروس کے خلاف 2-0 کی برتری دلا ئی۔میچ کے پہلے دو کوارٹر میں ہندوستان کو برتری حاصل تھی لیکن پھر52  ویں منٹ میں بیلاروس کی یولیا مکھیچک نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے لئے کھاتہ کھول دیا اور اسکور 2-1  پر پہنچا دیا۔

TOPPOPULARRECENT