Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بیلٹ شاپ پر پولیس کا دھاوا

بیلٹ شاپ پر پولیس کا دھاوا

پٹلم۔/13ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم سب انسپکٹر مسٹر این انتی ریڈی کے بموجب پٹلم منڈل کے بولک پلی موضع کے بیلٹ شاپ پر دھاوا کرتے ہوئے بیلٹ شاپ کے مالک سایا گوڑ کے قبضہ سے 11 عدد بیئر کے باٹل ضبط کرتے ہوئے ایک کیس درج کیا گیا۔

اکسائیز ڈپارٹمنٹ کا دھاوا
پٹلم۔/13ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم منڈل کے موضع چھوٹی کوڑجگل میں غیر قانونی طور پر گڑمبہ تیار کیا جارہا تھا۔ اس موقع پر اکسائیز سرکل انسپکٹر مسٹر سدھاکر، سندیپ، بابا نے82 لیٹر گڑمبہ کو ضبط کرتے ہوئے تحقیقات میں مصروف ہے۔

نوجوان لڑکی کی خودکشی
پرگی۔/13ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایک نوجوان لڑکی نے خود سوزی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب مستقر پرگی گورما کالونی کی رہنے والی امبیکا 20سالہ نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانیوں کے سبب اپنے آپ پر کیروسین تیل چھڑک کر آگ لگالی، لڑکی کی ماں نے دیکھ کر آگ بجھانے کی کوشش کی جس سے ماں بھی شدید جھلس گئی۔ لڑکی کی ماں کو حیدرآباد کے عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا گیا۔ پرگی پولیس ایس آئی کرشنا نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT