Thursday , December 13 2018

بیماریوں سے محفوظ رہنے صفائی پر زور

نلگنڈہ /11 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈ اکٹر اے اے خان میڈیکل آفیسر گورنمنٹ یونانی ڈسپنسری آلاگڈپہ نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سوائن فلو سے بچائو کے لئے سمیع اللہ غوری ہیڈ ماسٹر کی درخواست پر منڈل پریشد پرائمری اسکول اکاّلائیگوڑیم نلگنڈہ میں محکمہ آیوش تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد

نلگنڈہ /11 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈ اکٹر اے اے خان میڈیکل آفیسر گورنمنٹ یونانی ڈسپنسری آلاگڈپہ نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سوائن فلو سے بچائو کے لئے سمیع اللہ غوری ہیڈ ماسٹر کی درخواست پر منڈل پریشد پرائمری اسکول اکاّلائیگوڑیم نلگنڈہ میں محکمہ آیوش تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ، انڈین میڈیسن فارمیسی یونانی کی جانب سے روانہ کردہ دوا تریاق اعظم اور اسی طرح سے ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ آیوش حیدرآباد کی جانب سے مہیا کردہ ہومیو دوا (آرسنک البا 30پی) تقریباً 200 طلباء و طالبات، ا ساتذہ اور مقامی افراد کو مفت میں دی گئی۔ ڈاکٹر اے اے خان نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت سوائن فلو مرض کے تدارک کے لئے بہت سنجیدہ ہے، اور ریاست کے عوام کو اس بیماری سے بچانے کے لئے مناسب اقدامات کر رہی ہے ۔ محکمہ آیوش کی جانب سے ڈاکٹر اے اے خان نے اب تک ۱۱ طبی کیمپس منعقد کئے ہیں اور سوائن فلوکے تعلق سے طلباء و طالبات، ا ساتذہ اور مقامی عوام کو واخف کرواتے ہوئے بتایا کہ جس کسی کو بھی تیز بخار، نزلہ، درد سر، آنکھوں کا سرخ ہوجانا، سانس لینے میں دشواری، گلے میں درد ، بدن درد اور کھانسی جیسی علامتیں ہوں فوری اپنے قریبی دواخانہ کے ڈاکٹروں سے رجوع ہوں تاکہ سوائن فلو مرض کی شناخت کے لئے ضروری معائینہ کئے جاسکیں تاکہ مرض کا ازالہ ہوسکے ـ ـ ۔ سمیع اللہ غوری ہیڈ ماسٹر منڈل پریشد پرائمری اسکول اکاّلائیگوڑیم نلگنڈہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اور اپنے رہائیشی علاقوں اور مکانات کے اطراف اور اپنے آپ کو صاف ستھرا رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ اپنے مکانات کے آس پاس گندگی نہ پھیلائیں تاکہ سوائن فلو جیسے خطرناک مرض سے بچ سکیں جو وباء کی شکل میں خنزیروں کے ذریعہ انسانوں میں پھیلتا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT