Wednesday , December 13 2017
Home / مذہبی صفحہ / بیماری سے نجات کے لئے

بیماری سے نجات کے لئے

جناب محمد رضی الدین معظم

٭ سورۂ توبہ کی آیت ۱۴(ویشف صدور قوم مؤمنینo) کو لکھیں اور پھر اسے دھوکر پلائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ بیماری جاتی رہے گی۔
٭ فجر کے وقت سنت اور فرض کے درمیان سورۂ فاتحہ چالیس بار مع بسم اللہ پڑھ کر دم کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ مرض جاتا رہے گا۔
٭ سورۂ ہود کی آیات ۵۶، ۵۷ لکھ کر بچے کے گلے میں ڈالنے سے بچے ہر طرح کے امراض سے ان شاء اللہ تعالیٰ محفوظ رہیں گے۔
ماں باپ کا اعلیٰ مقام و مرتبہ
زمانۂ قدیم کے معاشرہ میں خواتین کی کوئی عزت نہ تھی، عورت ظلم و ستم کا تختۂ مشق بنی ہوئی تھی۔ کوئی قوم عورت کو اپنانے کے لئے تیار نہیں تھی۔ عورت کو منحوس، داسی اور لونڈی تصور کیا جاتا تھا۔ لیکن اسلام نے خواتین کے حقوق کا منشور پیش کیا، وراثت میں حقدار بنایا، نفل نماز میں ماں کے بلانے پر ماں کو جواب دینے کا حکم فرمایا اور ماں کے قدموں تلے جنت کی بشارت دی۔
رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز، خوشبو اور عورت کے بارے میں پسندیدگی کا اظہار فرماکر عورت کو بامِ فلک تک پہنچا دیا، جو آپﷺ کا خواتین پر احسانِ عظیم ہے۔ خالقِ کائنات نے اپنی اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کے بعد ماں باپ کے احترام کو ضروری قرار دیا اور ماں باپ کو محبت بھری نظر سے دیکھنے والے کو حج مبرور کے ثواب کی بشارت دی۔ رب ذوالجلال کی طرف سے والدین ایسی نعمت ہیں، جن کا کوئی متبادل نہیں۔
حضرت سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی والدہ حضرت سیدہ ہاجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا جب پانی کی تلاش میں صفا اور مروہ کے درمیان دوڑ رہی تھیں تو اللہ تعالیٰ کو آپ کی یہ ادا اتنی پسند آئی کہ آپ کے دوڑنے کو حج اور عمرہ کا رکن بنا دیا۔ اسی طرح ایک ضعیف ماں کی دعاء نے ایک گوشت بیچنے والے قصاب کو جنت میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ساتھی اور حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مستجاب الدعوات بنا دیا۔

TOPPOPULARRECENT