Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بیمار خاتون کی خودکشی

بیمار خاتون کی خودکشی

منااکھیلی؍24مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پیٹ کے درد سے تنگ آکر ایک شادی شدہ خاتون کے زہر پی کر خودکشی کرنے کا حادثہ ہمناآباد تعلقہ کے سیڈول دیہات میں چہارشنبہ کی رات پیش آیا ۔خودکشی کرنے والی خاتون کانام ببیتا نرسنگ کے پے (23سالہ) بتایاجارہاہے۔ تفصیلات کے بموجب ایک سال قبل ببیتا کی شادی ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد اس کو پیٹ درد کی شکایت ہوئی

منااکھیلی؍24مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پیٹ کے درد سے تنگ آکر ایک شادی شدہ خاتون کے زہر پی کر خودکشی کرنے کا حادثہ ہمناآباد تعلقہ کے سیڈول دیہات میں چہارشنبہ کی رات پیش آیا ۔خودکشی کرنے والی خاتون کانام ببیتا نرسنگ کے پے (23سالہ) بتایاجارہاہے۔ تفصیلات کے بموجب ایک سال قبل ببیتا کی شادی ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد اس کو پیٹ درد کی شکایت ہوئی جس کی تاب نہ لاکر اس نے سڈولا دیہات میں اپنے مکان میںپیر کے دن زہر پی لیا۔ علاج کے لئے بید رکے سرکاری دواخانہ لایاگیا ۔علاج کے دوران چہارشنبہ کی رات اس نے دم توڑدیا۔ ہمناآباد پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کی بات سب انسپکٹر ایل بی اگنی نے بتائی۔ سرکل انسپکٹر ایم انیل کمار نے جائے حادثہ کادورہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT