Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیمار فرزند کے علاج کیلئے امداد کرنے والدہ کی اپیل

بیمار فرزند کے علاج کیلئے امداد کرنے والدہ کی اپیل

نظام آباد:5؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شیخ سہیل متوطن مجاہد نگر نظام آباد کی والدہ منی بی نے ان کے فرزند کی معاشی امداد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے فرزند 6ماہ قبل نئی تعمیر شدہ عمارت کا چھت گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوکر بستر پر پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے فرزند شیخ سہیل سنٹرینگ میستری کی حیثیت سے کام کرتے ہیں اور گھر کی کفالت شیخ سہیل پر ہی ہے۔ تقریباً 18 سال قبل ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا تھا اور جب سے یہ لڑکا ہر روز مزدوری کرتے ہوئے اپنے گھر کی کفالت کررہا ہے اور 6ماہ قبل سی ایم روڈ پر ایک مکان کی چھت منہدم ہونے کی وجہ سے سہیل شدید زخمی ہوگئے تھے اس حادثہ میں ان کے دونوں پیر کے علاوہ ریڑھ کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی ہے ۔ ان کی والدہ نے ان کے فرزند شیخ سہیل کے علاج کیلئے اہل خیر حضرات سے مالی امداد کرنے کی اپیل۔ جن کا بینک اکائونٹ نمبر62311034061 ایس بی ایچ احمد پورہ برانچ نظام آباد کے علاوہ سیل نمرب 7893778897 پر ربط پیدا کرنے کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT