Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / بیمار چنڈ یمل پہلے ٹسٹ سے باہر

بیمار چنڈ یمل پہلے ٹسٹ سے باہر

کولمبو ۔22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز سے قبل سری لنکا کو بڑا دھکا لگا ہے اور کپتان دنیش چنڈیمل نمونیا کا شکار ہو کر پہلے ٹسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔زمبابوے کے خلاف ونڈے سیریز میں شکست کے بعد اینجلو میتھیوز نے تینوں طرزکی کرکٹ کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد ٹسٹ ٹیم کی قیادت چنڈیمل کو سونپ دی گئی ہے۔زمبابوے کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکائی ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی لیکن ایک ہی میچ میں قیادت کے بعد کپتان بیمار ہو کر پہلے ٹسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔27 سالہ چنڈ یمل نمونیا کا شکار ہو کر ہسپتال میں داخل شریک ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں تین سے پانچ دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔26 جولائی کو گال میں ہونے والے ٹسٹ میں اب سری لنکائی ٹیم کی قیادت اسپنر رنگنا ہیراتھ کریں گے جو گزشتہ سال میتھیوز کی غیرموجودگی میں بھی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT