Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / بینکرافٹ کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت

بینکرافٹ کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت

سڈنی ۔15 مئی(سیاست ڈاٹ کام) معطل آسٹریلیائی کرکٹرز بین کرافٹ کی فٹنس،فارم اورکرکٹ میں ایکشن میں رہنے کے لئے تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ جنوبی افریقہ میں بال ٹیمپرنگ کیس میں پکڑے جانے والے کرکٹرز کو کرکٹ آسٹریلیا نے سخت سزائیں دیتے ہوئے اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو ایک ایک سال اور بین کرافٹ کو 9 ماہ کے لئے کرکٹ سے دور کردیا تھا تاہم ان کرکٹرز کو بورڈ کی جانب سے حیران کن طور پر کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی اور اس پر فوری عملدر آمد کرتے ہوئے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ اسوسی ایشن نے بین کرافٹ کو ویلٹن کلب کے لئے پریمیئر کرکٹ کھیلنے کی خصوصی اجازت دی ہے۔ واکا چیف ایگزیکٹو کرسٹن میتھیوز نے کہا ہے کہ ہم نے ویلٹن کلب کی درخواست منظور کرلی ہے، اب وہ کلب کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ کرکٹ کے غیر جانبدار حلقوں نے کرکٹ آسٹریلیا کے اس عمل کو اسپرٹ آف گیم کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معطل کرکٹرز کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے کی اہلیت نہیں رکھتے، سزا کے دوران ان کو دوبارہ کھیلنے کی اجازت دینا اپنے پہلے عمل کی نفی کرنے کے مترادف ہے۔

TOPPOPULARRECENT